نئی دہلی// پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں منگل کو اپوزیشن نے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے تک اور پھر دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کرنی پڑی ،جس سیوقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہوسکے۔وقفہ صفر میں ہوئے التوا کے بعد کارروائی شروع ہوتے ہی نائب چیئرمین ہری ونش نے وقفہ سوال شروع کی کوشش کی لیکن اپوزیشن کے ترنمول کانگریس سمیت کئی دیگر پارٹیوں کے ہنگامے کی وجہ سے انہوں نے چند منٹوں میں ہی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 137 دن کے بعد پیٹرول اور ڈیل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن اسی کے سلسلے میں ہنگامہ کررہی تھی۔اس سے پہلے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے ایوان میں ضروری دستاویز میز پر رکھوانے کے بعد کہا کہ انہیں قواعد 267 کے تحت کئی اراکین کے نوٹس ملے ہیں جنہیں خارج کردیا گیا ہے۔اس کے بعد انہوں نے وقفہ صفر شروع کرانے کی کوشش کی تو ترنمول کانگریس ڈولا سین،سشمتا دیو اور دیگر رکن نعرے لگاتے ہوئے چیئرمین کی نشست کے سامنے ا?گئے۔ ان کی حمایت میں کانگریس،سماجوادی پارٹی اور بائیں بازو پارٹیوں کے اراین اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر زور زور سے بولنے لگے۔