سرینگر//ریاست میں پیٹرولیم مصنوعات پر لگنے والے ٹیکس کو کم کرنے سے صارفین کو ایک بڑی راحت ملی ہے اور ریاست میں آدھی رات سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں 5 روپے فی لیٹر کم کی جا رہی ہیں ۔ ریاستی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 2.50 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل مرکزی سرکار نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں 2.50 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس طرح پیٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا ہو گا ۔ ایک سرکاری ترجما ن کے مطابق یہ قیمتیں آج آدھی رات سے لاگو ہو جائیں گی ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.50 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے تلقین کی کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر لگنے والے ویٹ میں 2.50 روپے فی لیٹر کی کمی کریں تا کہ پیٹرول اور ڈیزل مجموعی طور 5 روپے فی لیٹر سستا ہو جائے ۔
پیٹرولیم مصنوعا ت پر ٹیکس میں کمی، پیٹرول اور ڈیزل 5 روپے سستا
