پینے کے پانی کی قلت | چینی گنڈ ڈورو میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا

اننت ناگ//ڈورواننت ناگ کے چینی گنڈ کی خواتین نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔احتجاجی خواتین نے خالی مٹکے لے کر اننت ناگ ویری ناگ سڑک پر دھرنا دیکر جل شکتی محکمہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔دھرنے کے باعث گاڑیوں کی نقل وحرکت کئی گھنٹوں تک متاثر ہوئی ۔احتجاجی خواتین نے کہا کہ علاقے میں گذشتہ کئی ماہ سے پانی کی قلت سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے پانی فراہم کرنے کے سبھی وعدے سراب ثابت ہورہے ہیں ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ اننت ناگ سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کریں۔