پینے کے پانی کی قلت | شانگس میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج،شوپیان کی آبادی بھی برہم

سرینگر// اننت ناگ کے شیخ پورہ شانگس میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف زور دار احتجاج کیا ہے ۔بدھ کے صبح خواتین کی ایک بڑی تعداد نے گھروں سے باہر نکل کر زور دار احتجاج کیا ہے ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ اُن کے گائوں میں پینے کے پانی شدید قلت ہے ۔احتجاجی خواتین نے بتایاکہ اگر چہ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ادھرشوپیان کے متعدد دیہات میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستایابی کے سبب عوام کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ضلع کے کاٹھ ہالن اورکیلر کی آبادی کا کہنا ہے کہ انہیںپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں صرف چند ہینڈ پمپ موجود ہیں جو وسیع آبادی کے لئے ناکافی ہیں۔انہوں نے جل شکتی محکمہ پر الزام عائد کیا  کہ وہ سب جاننے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں ۔انہوں جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درپیش مشکلات کو فوری طور حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کے این ایس