شوپیان //جنوبی ضلع شوپیان کے سیدو نامی علاقے میں اتوار کو لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔احتجاج میں بڈناڈ سیدو علاقے کی خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔انہوںنے کہا کہ اُن کے گائوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ۔مظاہرین نے بتایاکہ اگر چہ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو کئی باراس اہم سنگین صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔سماجی کارکن ماگرے منصور نے اس سلسلے میںبتایا کہ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے جل شکتی محکمہ پر الزام عائد کیا کہ وہ سب کچھ جاننے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درپیش مشکلات کو فوری طور حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔