اونتی پورہ//جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے ریشی پورہ نامی گائوں میں لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پینے کے پانی کی سخت قلت کا سامناہے ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا کہ ان کے گائوں میں 1986 میں ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے جو اب ناکارہ بن چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ دریائے جہلم کا پانی استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گائوں کے لوگوں نے آج تک کئی بار پینے کے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے خالی مٹکے بطور احتجاج سڑک پر رکھے تھے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں اگر چہ جل شکتی محکمہ پانی کی گاڑی لیکر آتی ہے تاہم وہ آبادی کے لئے ناکافی ہے ۔ انہوں نے حکام سے اس سلسلے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
پینے کے پانی کی قلت | ریشی پورہ اونتی پورہ میںجل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج
