پینے کے پانی کی عدم دستیابی

کپوارہ// کرالہ پورہ کے مضافاتی دیہات آ لوسہ میں لوگو ں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ کو زون ریشی واٹر سپلائی سکیم کے تحت پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم آ لوسہ کے نزدیک پانی سپلائی کرنے والی پائیپ بوسیدہ ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں یہ پائپ پھٹ گئی اوراس سے گزر نے والا پانی ضائع ہو تا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے اس متبرک مہینے میں پانی ضائع ہونے سے لوگو ں تک پینے کا صاف پانی نہیں پہنچ پاتا ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو  ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں پینے کے پانی کے حوالہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ جہا ں پائپ پھٹ گئی ہے وہاں مرمت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگو ں کو بلا خلل پینے کا صاف پانی فراہم ہو گا ۔اس حوالے سے ایگزیکٹیوانجینئر محکمہ پی ایچ ای ریا ض احمد نے بتا یا کہ وہ اس معاملہ میں محکمہ کے فیلڈ عملہ سے رپورٹ طلب کریں گے اور فوری طورنئی پائپ بچھا کر لوگو ں کو پینے کا صاف پانی کسی رکاوٹ کے بغیر فراہم کیا جائے گا ۔