پینے کے پانی کی عدم دستیابی

کنگن//سیاحتی مقام سونہ مرگ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوٹل مالکان ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔کئی ہوٹل مالکان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگرچہ بجلی کی سپلائی کو بحال کیا گیا ہے لیکن محکمہ پی ایچ ای نے ابھی تک پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیںمشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ پانی کی سپلائی کے لئے ایک ٹینکر بھی دستیاب رکھا گیا ہے لیکن ہوٹلوں میں آنے والے سیاح مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے تاکہ ہوٹل مالکان اور سیاحوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔