اننت ناگ //کاٹ نہاڈی کوکرناگ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ۔علاقہ کے مرد زن گھروں سے باہر آئے اورجل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاجی مطاہرین کا کہنا تھا کہ اُنہیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے سخت مشکلات درپیش ہیںبلکہ اُنہیں کئی کلومیٹر دورجاکر پانی لانا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ معاملہ کئی بار متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا گیا تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔