شوپیان//پلوامہ کے کئی علاقوں میں قائم بیشتر واٹر سپلائی پلانٹ بیکار پڑے ہیں اور عوام کو پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ضلع کے بونہ محلہ بامنو، کھڈیار ،ایچھ گوز سمیت دیگر کئی علاقوں میںلوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت پائی جارہی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور جل شکتی محکمہ آئے روز ’ہر گھر کو نل سے جل ‘نامی مرکزی اسکیم سے متعلق بیانات اور اشتہارات جاری کرتے ہیںلیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔لوگوں کے مطابق گزشتہ دو مہینے سے انہیں پینے کے پانی کی سخت قلت کا سامنا ہے ۔لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔