پینے کے پانی کی عدم دستیابی،شوپیان میں احتجاج

شوپیان//ضلع شوپیان کے گلاب ٹینگ اور کرالہ چک دیہات میں کئی دنوں سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے دو مقامات پر کیلر شادی مرگ روڈ پردھرنا دیا۔دھرنے میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے، جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک کیلر شادی مرگ روڈ پر ٹریفک مسدود رہا۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی دنوں سے انہیں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ۔دھرنے پر بیٹھے افرادنے محکمہ پی ایچ ای سے مطالبہ کیا کہ انہیں فی الفور پینے کا پانی دستیاب کیا جائے۔