بانڈی پورہ//سونرونی بانڈی پورہ کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میںآلودہ پانی کے استعمال سے کئی بیماریاں پھیل گئی ہیں۔علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر کے سامنے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین میں شامل غلام رسول ملک اورغلام محمد گنائی نامی افرادنے کہا کہ 300 کنبوں پر مشتمل بستی کو پینے کاپانی نالہ مدومتی سے سپلائی کیا جاتا ہے جو انتہائی ناصاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی استعمال کرنے کی وجہ سے بستی میںمختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے ڈی سی بانڈی پورہ سے اپیل کی کہ بستی کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔اس دوران ملنگام کے لوگوںنے بتایا کہ کجر بستی پہلی پورہ ،ملک ناگ، گجر ناڑ، کالتھ ناڑ ودیگر پہاڑی علاقوں میں پانی سپلائی کرنے کی سکیم بیکار پڑی ہے جس کی وجہ سے علاقے کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسنا پڑتا ہے۔اس سلسلے میںہائڈرالک ڈویژن بانڈی پورہ کے ایگزیکٹیوانجینئر غلام احمد بٹ نے کہا ہے کہ سونرونی کو نالہ مدومتی کا پانی باقاعدگی کے ساتھ سپلائی کیا جارہا ہے اور فلٹریشن پلانٹ کی منظوری کیلئے سرکار کو آگاہ کیا گیاہے۔
پینے کا پانی ناقابل استعمال سونر ونی بانڈی پورہ کے لوگوں کا احتجاج
