بارہمولہ //نارواو بارہمولہ کے کئی دیہات گزشتہ تین روز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت سے لوگوں میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے اور لوگ پانی کے ایک ایک بوندکیلئے ترس رہے ہیں۔ زم زم پورہ زنڈفرن ، ز وگیار اورشالٹنگ کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای حْکام کی غفلت شعاری اور لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہ محکمہ ہذا کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بْری طرح سے متاثر ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ندی نالوں کا پانی پینے کیلئے مجبور ہیں، جس سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ لوگوں کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے پندرہ سال قبل زم زم پورہ میں ایک واٹر سپلائی سکیم پرکام شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اْسے ادھورا چھوڑاگیا جس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو 21 ویں صدی میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ۔
پینے پانی کی عدم دستیابی | نارواو بارہمولہ کے کئی دیہات صاف پانی سے محروم
