پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے

پلوامہ //اونتی پورہ اور بڈگام پولیس کی جانب سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی یاد میں ’’ پولیس شہداء کی یادگار پینٹنگ اور مضمون نویسی ‘‘کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اونتی پورہ میں یہ تقریب صابر عبداللہ پبلک ہائی اسکول جوبہاڑہ میں منعقد ہوئی جس میں متعدد اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے اپنے خطاب میں طلباء کی کامیابی اور ذہانت کی تعریف کی اور انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور علاقے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔تقریب کے اختتام پر مقابلہ جیتنے والوں کو ایس ایس پی اونتی پورہ نے نقد انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے دیگر افسران کے ساتھ ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ادھر بڈگام پولیس نے سپرنگ بڈس ہائر سکنڈری سکول اوم پورہ میں ایک پینٹنگ مقابلے کا اہتمام کیا جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے مختلف سکولوں کے50طلباء نے حصہ لیا۔ ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے بتایاکہ اس مقابلے میں 18سال سے کم عمر کے بچوں نے شرکت کی ہے ۔اس دوران اس مقابلے میںاُفت وانی نے پہلی،طاہا تاریق نے دوسری اور مارفہ اندابی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جن کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ مونٹو اور اسناد سے بھی نوازا گیا ۔اس دوران ایس ایس پی طاہر سلیم نے طلباء سے ان کے اندر چھی صلاحیتوں کو نکھارنے اور باہر لانے کے لئے اس طرح کے پرووگرام میں حصہ لینے کی تاکید کی ۔ اس دوران یہاں دیگر کئی مقابلوں کاانعقاد بھی کیا گیا ۔