جموں//سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر فاروق احمد لون نے جموں میں ایک میٹنگ میں آئی ایس ایس ایس اور این ایس اے پی کے تحت پینشن حاصل کرنے والے افراد کے آدھار اندراج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹر فائنانس اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کشمیر صوبے میں مذکورہ سکیموں کے تحت بالترتیب 66 اور 38 فیصد جبکہ جموں میں 50 فیصد مستفدین کا آدھار کے تحت اندراج کیا گیا ہے ۔ سیکرٹری موصوف نے 15 جنوری 2019 تک تمام مستفیدین کا آدھار کے تحت اندراج کرانے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پینشنروں اور مستفدین کو مذکورہ سکیم کے تحت اپنے آدھار نمبر 15 جنوری 2019 تک اپڈیٹ کرانے کا موقعہ دیا جائے گا ۔ مختلف سکیموں کے فوائد کیلئے آدھار سے متعلق خدمات کیلئے انہیں نزدیکی چائیلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر کے دفتر سے رجوع کرنے کیلئے کہا گیا ۔