پینشنروں کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن

سرینگر // ریاست کے معزز شہریوں کو ایک بڑی راحت کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج 80 سال کے اوپر کی عمر کے پینشنروں کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کے بقایا جات ایک ہی قسط میں واگذار کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ کے اس ہمدردانہ قدم سے بزرگ پینشنروں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہونے کی توقع ہے ۔ حال ہی میں بزرگ شہری پینشنروں کی ایک ڈیلی گیشن وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہوئی اور انہیں ساتویں تنخواہ کمیشن کے بقایا جات ایک ہی قسط میں واگذار کرنے کی درخواست کی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں احکامات صادر کئے ۔