جموں//جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے یوا پینتھرز کی پالسیوں ا ورپروگراموں پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال کی موجودگی میں بہت سے نوجوانوں نے یوا پینتھرز میں شرکت کرنے کا اعلان کیا۔نئے شامل ہونے نوجوانوں نے پارٹی کے پالیسوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جے کے این پی پی فقط ایک ایسی جماعت ہے جو خطہ کے عوام کے ساتھ انصاف کرسکتی ہے۔نئے جوانوں کا پارٹی کے عہدہ داروں ارون مہرہ، بھانو پرتاپ گوریا، کپل مہرہ نے پارٹی میں خیر مقدم کیا۔پارٹی کے ریاستی نائب صد رپرتاپ سنگھ جموال نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں نئے کارکنوں کا خیر مقدم کیا اور ان سے پارٹی کو اعلیٰ بلندیوں تک لیجانے کی تلقین کی۔انہون نے کہا کہ ریاست کا نوجوان طبقہ سابقہ سرکار کی ناقص پالسیوں کی وجہ سے کافی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو پینتھر ز پارٹی کے بینر تلے اکٹھا ہونے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ پینتھرز پارٹی ریاست کی واحد پارٹی ہے جو جموں خطہ کے عوام کے ساتھ انصاف کر سکتی ہے۔یوا پینتھرز میں شامل ہونے والے نوجوانوں میں اشان گپتا، آشیش صوری، سنی گپتا، ساگر ورما ، سنجے سنگھ چب، تنویرت سنگھ،کرن مہرہ ،آکاش شرما ،ویریندر کمار و دیگران شامل تھے۔
پینتھرس پارٹی ہی جموں خطہ کیساتھ انصاف کر سکتی ہے : یوا پینتھرز
