جموں //جموں و کشمیر نیشنل پینتھر ز پارٹی نے ریاست جموں و کشمیر اور لداخ کا بھارت کے ساتھ مکمل ادغام کا اعادہ کیا اور ریاستی باشندوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنھوں نے بھارت کے ساتھ 26اکتوبر1947کوالحاق کیا ہے ،جسے گورنر جنرل آف انڈیا نے7 2اکتوبر 1947 کوتسلیم کیا تھا۔جمعہ کے روز یہاں پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ پینتھرز پارٹی کا مشن ریاست میں آئین ہند مکمل طور سے لاگو کرکے ریاست کے لوگوںکو تمام حقوق بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت جموں و کشمیر کے رتبہ کو التوا میں رکھا گیا تھا ،جو کہ تا دم جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پارٹی 23 مارچ کواپنا37 واں یوم قیام منا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے تمام ڈیلی گیٹوں کو تقریب میں شرکت کرنے کو کہا ہے۔ اجلاس میںپی کے گنجو، مسعود اندرابی، یش پال کنڈل، انیتا ٹھاکور، راجندر سنگھ منجو، بلوان سنگھ، کیپٹن انیل گوڑ، شنکر سنگھ چب، جگدیو سنگھ، گگن پرتاپ سنگھ ،ایس زور آور سنگھ، راجیش پڈگوترہ، نیرج گپتا، سریندر چوہان، نریش چب، روبن شرما ، منوج گپتا، راجیش گونڈھی، روہت شرما ،ستویر منہاس، ایس پرمجیت سنگھ ،کھجور سنگھ ، سریندر واہی،آدتیہ ہنس وغیرہ موجود تھے۔
پینتھرز پارٹی کا 37 واں یوم قیام
