پیناسونک لائف سلیو شنز انڈیا

سرینگر// پینا سونک کارپوریشن کی ذیلی کمپنی پیناسونک لائف سلیو شنز انڈیا نے کل آندھرا پردیش کے سری سٹی شہر میں اپنا نیا مینوفیکچرنگ یونٹ چالو کرنے کا اعلان کیا۔اس کا مقصد ملک کے جنوبی خطے میں کمپنی کی موجودگی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مواد کی فوری ڈیلیوری اور صارفین کی تسکین کو یقینی بنانا ہے۔یہ جنوبی بھارت میں بجلی کا سازوسامان تیار کرنے والاکمپنی کا پہلا اورشمال اور مغرب کے بعدملک میں مجموعی طور ساتواںیونٹ ہوگا۔اس یونٹ کیلئے کمپنی کی طرف سے دو مراحل میں 600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس میں سے پہلے مرحلے کے تحت 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔