پیلٹ کے بعداب پلاسٹک گولیاں

 سرینگر//وادی میں جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے اب پلاسٹنگ گولیوں کا استعمال کیا جائے گا ۔وزارت داخلہ نے سیکورٹی فورسز سے کہا ہے کہ وہ خشت باری کے دوران پلاسٹک گولیوں چلائیں اور پلٹ گنوں کو آخری حربے کے طور استعمال کیا جائے ۔وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ پلاسٹک کی ہزاروںگولیاں پہلے سے تیار کی جا چکی ہیں اور اوروادی میں تعینات سیکورٹی فورسزکو استعمال کرنے کیلئے بھیجی گئیں ہیں ۔ان گولیوں کو انساس  رائفلوں سے فائر کیا جا سکتا ہے ۔یہ اقدام سپریم کورٹ کی طرف گذشتہ ماہ مرکزی سرکار کو یہ کہنے کے بعد سامنے آیا جس میں عدالت عالیہ نے پلیٹ گنوں کے بجائے کسی دورسے ہتھیار کو استعمال کیا جانا چاہئے ۔گذشتہ برس دسمبر کے مہینے میں نجلی عدالت نے کہا تھا کہ پیلٹ گنوں کو اندھا دھند طریقے سے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔