پیلٹ متاثرین میں مالی امداد تقسیم

  سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی میں گذشتہ برس کے دوران امن و قانون کے ناخوشگوار حالات کے دوران پیلٹ سے ہوئے زخمیوں کے ایک گروپ میں مالی امداد تقسیم کی۔پیلٹ سے متاثرہ یہ دوسرا گروپ ہے، جسے مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ اس سے پہلے حال ہی میں14 ستمبر کو اس طرح کے11 متاثرین کو مالی امداد دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں تشدد سے متاثرین کو با اختیار بنانے اور اُن کی باز آباد کاری کے لئے کئی اقدامات شروع کئے ہیں جس میں انہیں مالی امداد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔