بارہمولہ // افروٹ الیون نے لیگ میچ میں چنڈ سپورٹس کلب کو ہرادیا ہے ۔درہامہ کریری باہمولہ کے میدان میںاتوار کو افروٹ الیون سپورٹس کلب کے کپتان محمد یعقوب نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔افروٹ الیون کی شروعات بہت بہتر رہی اور سلامی جوڑی نے 65 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو ایک اچھی شروعات فراہم کی ۔ وحید بشیر نے 41 رنز اور فہیم احمد نے 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔افروٹ الیون سپورٹس کلب نے مقررہ 10اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔جواب میں چنڈ سپورٹس کی ٹیم محض 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 66 رنز کے بڑے فاصلے سے میچ ہار گئی۔ محمد یعقوب نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دئے گئے۔