پیر پنچال پیپلز ویلفیئر فورم کا ماہانہ اجلاس

منجاکوٹ//منجاکو ٹ میںپیرپنجال پیپلز ویلفیئر فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ استخار علی خان کی قیادت میں ماہانہ میٹنگ منعقد کی گئی۔اس موقعہ پربجلی ،پانی اور سڑکوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔استخار علی خان نے  کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کاسابق اتحاد ہر محا ذ پر ناکام ہوگیااور سرحدی عوام کے مسائل بھی حل نہیں کئے گئے جو کشیدگی کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ سرحدی علاقوں کے عوامی مسائل حل کئے جائیں اور انہیں مفت راشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایمبولینس خدمات فراہم کی جائیں اور جانی تحفظ کیلئے بینکر تعمیر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجرز،آنگن واڑی ورکر اور دیگر ملازمین کے جائز مطالبات پورے نہیں کئے گئے اورعارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ بھی التواکاشکار بنادیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ سابق حکومت سے لوگوں کو بہت زیادہ توقعات تھیں تاہم ان پر پانی پھیردیاگیا۔