منڈی// خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کو صوبے کادرجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن پونچھ کے صدر محمد زمان نے کہاکہ اس سلسلے میں وزیر اعظم اور ریاستی گورنر اپنا رول ادا کریں ۔پونچھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد زمان نے کہاکہ صرف لداخ کو صوبے کادرجہ دینے کافیصلہ غیر منصفانہ ہے اور لداخ کے ساتھ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کو بھی یہی درجہ ملناچاہئے ۔بار صدر نے کہا کہ ان دونوں خطوں کی عوام نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانیاں پیش کی اورپولیس و فوج کو تعاون دیالیکن اس کے باوجود انہیں نظرانداز کیاجارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل اگر یہ درجہ نہ ملاتو دونوں خطوںکے عوام سڑکوں پرنکل کر احتجاج کریں گے ۔