بانہال// پیر پنچال ادبی فورم کے زیر اہتمام ایک موسیقی کا پروگرام ، مشاعرہ اور بُک ریلیز کے فنکشن کا اہتمام کیا گیا۔محمد ایوب صابرؔ جو کشمیر کے ایک جانے پہچانے شاعر ادب اور قلم کار ہیں نے پروگرام کی صدارت کی۔ واحد کشمیری جو ڈورو انت ناگ سے تشریف لاے ٔ تھے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما تھے ۔ ڈاکٹر خالِد رسول پریزیڈنٹ اعمیٰ عبدالرحیم فائونڈیشن کے صدر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے مدعو کئے گئے تھے۔ زندگی کے مختِلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ادیب قلم کار سکالر اور عام شہری پروگرام میں شرکت کیلئے تشریف فرما تھے۔ ظاہر ؔبانہالی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور فورم کی کار کردگی کو اُجاگر کیا۔ آبشار کے متعلق مجرور ؔبانہالی نے ایک پُر مغز مقالہ پڑھا اور اسکی افادیت کو اُجاگر کیا۔ یاد رہے کہ آبشار پیر پنچال ادبی فورم کا سالانہ آفیشل میگزین ہے۔ بہار احمد بہار ؔ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ موسیقی کا پروگرام پیش کیا۔ اور مختلف شعراے ٔ کرام کی غزلیات گا کر سامعین کو محضوظ کیا۔آبشار کا پندرواں شُمارہ اجرا کیا گیا جس میں ریاست کے سر کردہ ادیبوں کے علاوہ مقامی ادیبوں کی تخلیقات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بعد میں ایک مِلا جُلا مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا جسمیں ظاہرؔ بانہالی، مجرورؔ بانہالی بہارؔ احمد بہار، واحد ؔکشمیری، نا شاد ؔکشمیری بجبہاڑہ) فیاضؔ احمد ،ڈاکٹر خالد رسول عروج ؔبانہالی، شوکت شیداؔ۔ دانش احمد وغیرہ نے اپنا اپنا کلام سُنا کر سامعین کو محضوظ کیا ۔ ظاہر بانہالی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پیر پنچال ادبی فورم کے زیر اہتمام موسیقی ، مشاعرہ اوررسم رونمائی تقریب
