بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرزمین پمروٹ سرنکوٹ پونچھ میں حضرت علامہ ومولانا پیر سید حبیب اللہ شاہ بخاری ؒ کے فرزند حضرت پیر سید جماعت علی شاہ بخاری ؒ کا سالانہ عرس پاک نہایت ہی شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا جس میں درہال ،مینڈھر، راجوری ،پونچھ ودیگر مقامات سے ہزاروں کی تعداد میں محبان اولیا ئ نے شرکت کی۔ عرس پاک کی تقریب میں کئی علما کرام کے بیانات ہوئے ۔عوام سے خطاب فرماتے مولانا عبدالمجید قادری نے اولیا کرام کے مشن کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس فتنہ پروردور میں اپنے ایمان کی سلامتی چاہیے تو ان اولیا کرام کی مقدس جماعت کے ساتھ جوڑنا ہوگا تب ہی ہمارا ایمان و عقیدہ سلامت رہے گا۔آخر میں پورے ملک اور عالم اسلام خصوصًا خطہ پیر پنجال کے امن و سکون کے لئیے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ منعقدہ پروگرام میں علمائے اہلسنت والجماعت اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔