پیر حیدر علی شاہ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے چھجلہ علاقہ میں پیر حیدر علی شاہ کا عرس انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ۔اس سالانہ عرس میں ہزاروں کی تعداد میں راجوری اور پونچھ کے مختلف علاقوں کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس عرس میں علماء کیساتھ ساتھ مذہبی سکالروں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کرتے ہوئے مذہبی معاملات بالخصوص دینی تعلیمات کو عام کرنے پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔علماء نے کہاکہ اس وقت ہر طرف سے اسلام پر حملے کئے جارہے ہیں تاہم ہر ایک مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے کام کرنا شروع کر دے تاکہ سماجی برائیوں و اسلام دشمن عناصر کی چالوں سے بچا جاسکے ۔اس موقعہ پر ملک اور جموں وکشمیر میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عقید مندوں کیلئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔