پیر باغ میںنجی سکول کا انضمام | طلاب اور والدین سراپااحتجاج

 سرینگر//نجی سکول کو ضم کرنے کے خلاف اس سکول میں زیر تعلیم طلاب کے والدین اور طلباء نے پریس کالونی میں احتجاج کیا ہے۔ والدین اور طلباء کی ایک بڑی تعدادنے پیر باغ سرینگر میں واقع گرلز اسکول کو اعتماد میں لیے بغیر ’و دوسرے اسکول‘ میں ضم کرنے کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے اسکول انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظا ہر ین کا کہنا ہے کہ انہیں17 دسمبر کو گرلز اسکول کے پرنسپل کی طرف سے ایک واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ان کا کہنا تھا’’ ہم نے سوچا کہ والدین کوفیس کی ادئیگی کے سلسلے میںبلایا گیا ہے لیکن ہمیں اطلاع ملی کہ اس اسکول کو دوسرے اسکول کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔‘‘ ان کہا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ نے یہ یکطرفہ فیصلہ تمام طلبہ سے فیس وصول کرنے کے بعد لیا،‘‘ مظاہرین نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘