پیرو میں طیارہ گر کر تباہ، سات افراد ہلاک

لیما//پیرو کے صحرائے نازکا میں سیاحوں کو لے جانے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔آر پی پی نیوز چینل کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ نازکا لائنز دکھانے کے لیے سیاحوں کو لے جا رہا تھا۔ نازکا لائنز اپنی وسیع زمینی شکلوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، جنہیں جیٹ طیارہ  سے بہترین طور پر دیکھا جاتا ہے۔تباہ ہونے والے طیارے میں ہالینڈ اور چلی کے شہری سوار تھے۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔(یواین آئی)