سرینگر//وادی میں ہونڈائی کے معروف ڈیلر اَرائز ہونڈائی نے بدھ کویہاں بھارت کی پہلی مکمل طور مربوط SUVہونڈائی وینو کی نقاب کشائی کی۔ ہونڈائی وینو کاڈئزاین کافی مضبوط ہے اور اس کوچلانے کا تجربہ بھی فرحت بخش ہے۔جموں کشمیربنک کے کلسٹر ہیڈ شبیراحمداوربرانچ منیجرجموں کشمیربنک بٹہ مالوہ رفیق احمدشاہ نے نقاب کشائی کی رسم انجام دی۔اس موقعہ پر شیرب ایجنسیزکے ڈائریکٹر محمد صدیق، محمد اسماعیل، ارائزہونڈائی کے سجادبیگ،عمراسماعیل ،الطاف حسین بیگ اورجنرل منیجر اویس بٹ موجودتھے۔اس موقعہ پر ارائز ہونڈائی کے منیجنگ ڈائریکٹر سجادبیگ نے کہا کہ ہمیں ہونڈائی وینوکی نقاب کشائی کرتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ گاہکوں کی پہلی پسند بن جائے گی ۔انہوں نے اس امید کابھی اظہار کیا کہ ہونڈائی وینو بازار میں ایک نیا سنگ میل قائم کرے گی۔
پہلی مکمل طور مربوط SUVہونڈائی وینوکی نقاب کشائی
