سرینگر //جموں و کشمیر میں 40دن بعد کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ پیر کو کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ اس سے قبل 5جنوری کو جموں و کشمیر میں وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی تھی لیکن بعد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران اموات کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو 13فروری تک جاری رہا ۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4745بنی ہوئی ہے۔ اس دوران پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 250سے کم ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 58ہزار 847ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12سفر کرنے والوں سمیت مزید 245افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار 16ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں پیر کو مزید 245افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 160جموں جبکہ 85کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 85افراد میں سے 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس کشمیر لوٹے جبکہ دیگر 82افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 85افراد میں سرینگر میں32، بارہمولہ میں10، بڈگام میں 12، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں16، اننت ناگ میں2، بانڈی پورہ میں4، کولگام میں5، شوپیان میں 2جبکہ کشمیر میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 86ہزار 352ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے ۔ وادی میں متوفین کی تعداد 2422ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 160افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 151افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 161افراد میں ضلع جموں میں 38، ادھمپور میں4، راجوری میں8، ڈوڈہ میں65، کٹھوعہ میں2، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 1، رام بن میں 27، ریاسی میں14 جبکہ سانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 64ہزار 664 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں 40دن بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی کی جان نہیں گئی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2323بنی ہوئی ہے۔
یومیہ کیسز 34000 ،ہلاکتیں 346
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 58 ہزار سے زیادہ کم ہو کر 4.78 لاکھ رہ گئی ہے ۔ ملک میں اتوار کو 11,66,993 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک 1,72,95,87,490 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 34113 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42665534 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران کورونا سے 346 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 509011 ہو گئی ہے ۔
جی وی سی بمنہ میں بدھ سے سرگرمیاں شروع ہونگی
پرویز احمد
سرینگر //سکمز میڈیکل کالج بمنہ میں بدھ سے معمول کا کام کاج بحال ہوگا۔ پرنسپل پروفیسر عرفان ربانی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ جے وی سی بمنہ اب کوویڈ اسپتال نہیں ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کی گئی ہے۔ اسلئے بمنہ میں معمول کا کام کاج بدھ یعنی 16فروری سے بحال ہوگا۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ اور مختلف شعبہ جات کے سراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسپتال میں تمام خدمات کو پہلے کی طرح دستیاب رکھیں تاکہ معمول کا کام کاج جلد سے جلد بحال ہوسکے۔