نیوز ڈیسک
سری نگر//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے کے سری چند ٹاپ جنگل میں فورسز اور جمگجو کے مابین تصادم کا آغاز ہوا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ علاقہ بٹ کوٹ پہلگام کے مشرق میں آتا ہے اور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جنگل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ترجمان نے کہا، “انکاؤنٹر سری چند ٹاپ (جنگل علاقہ)، بٹ کوٹ پہلگام کے مشرق میں اننت ناگ کے علاقے میں شروع ہوا ہے۔ پولیس اور فوج علاقے میں تعینات ہے۔
گھیرے میں آٸے عسکریت پسندوں کی تعداد کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔