پہلگام میں ڈگری کالج کی عدم دستیابی | طالب علموں کو مشکلات کا سامنا

یو این آئی
سرینگر//پہلگام میں ڈگری کالج کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں کے طلبہ کو کئی کلو میٹر دور اننت ناگ ڈگری کالج پہنچنا پڑتاہے جبکہ سرکار نے کئی دفعہ وعدہ کیا تھا کہ پہلگام علاقے میں ایک ڈگری کالج قائم کیاجائے گا ۔ مقامی طلبہ اور عوامی حلقوںنے کہا ہے کہ پہلگام میں فوری طور پر ڈگری کالج قائم کیا جائے۔ ا نہوںنے کہا کہ پہلگام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو چالیس پچاس کلو میٹر کا سفر طے کرکے ڈگری اننت ناگ پہنچناپڑتا ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ علاقہ قریب تین لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جس میں کم و بیش بیس ہزار طلبہ ہیں جن میں سے ہزاروں کو ڈگری کالج جانا پڑتا ہے۔عوام نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ پچھلی سرکاروں نے اس سلسلے میں وعدے تو کئے تھے لیکن زمینی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ 2012 سے یہاں کے لوگ یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلگام میں ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں کے طلبہ کو پریشانی سے چھٹکارا مل جائے۔سی این آئی