پہلگام میں سیاحوں کی بڑی موجود

سرینگر//پہلگام وادی میں موسم سرما میں پہلی بار سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزکیٹیو افسر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ رواں موسم سرما میں اب تک قریب تین لاکھوں سے زائد سیاحوں نے پہلگام کی سیر کی ہے۔وادی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں موسم سرما میں سیاح کافی تعداد میں آتے تھے تاہم پہلگام میں ٹورسٹ سیزن صرف تین مہینے ہی رہتا تھا اور اس میں یاترا کے دوران اضافہ ہوتا تھا باقی قریب آٹھ ماہ پہلگام میں سناٹا ہی چھایارہتا تھا تاہم اب کی بار موسم سرما میں بھی پہلگام میں ملکی و غیر ملکی سیلانیوں کی کافی تعداد موجود ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیاح پہلگام میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ادھر چیف ایگزیکٹیو افسر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی مسرت ہاشم نے بتایا کہ 90فیصدی آبادی سیاحت سے جڑی ہوئی ہے ۔ تاہم یہاں پر موسم سرما میں سیاحتی شعبہ ٹھپ رہنے کے نتیجے میں یہاں کی آبادی روزگار سے محروم ہوجاتی تھی تاہم رواں موسم سرما میں اب تک قریب تین لاکھ سیاحوں نے یہاں کی سیر کی اور قریب پانچ لاکھ سیاحوں نے بکنگ کی ہوئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ کووڈ 19کی وبا کے پیش نظر سیاح وادی کا کم دورہ کررہے تھے تاہم محکمہ سیاحت کی کاوشوں کے نتیجے میں اب پھر سے کشمیر ٹورازم کو بڑھاوامل رہا ہے ۔ ادھر پہلگام کے مقامی لوگوں نے سیاحوں کی آمد پر اطمینان اور مسرت کاظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیاحت میں بہتری آنے سے ان کو روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوئے ہیں ۔ سی این آئی