پہلگام میں ریفٹنگ کشتی اُلٹنے سے دو جاں بحق،6زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کو دریائے لدر میں ایک ریفٹنگ کشتی ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد کو لیجارہی کشتی دریائے لدر کی تیز دھار کو برداشت نہ کرتے ہوئے اچانک اُلٹ گئی۔

اس حادثے کے فوراً بعد بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں تاہم دو افراد کو نہیں بچایا جاسکا اور وہ پانی کی تیز لہروں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

جاں بحق افراد کی شناخت سیاحتی محکمہ کے ایک ملازم رینکو راجہ پنڈتا اور ایک خاتون سنجانا ساکنان جموں کے طور ہوئی ہے۔

 دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن بلاک میڈیکل آفیسر سلر ڈاکٹر شکیل احمد کے مطابق اُنہیں مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں میں ایک کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ پانچ زخمیوںکا علاج وہیں کیا جارہا تھا۔