اننت ناگ// پہلگام میں دریائے لدر میں رافٹنگ کشتی اُلٹنے سے محکمہ سیاحت کا ایک ملازم اور ایک خاتون کھلاڑی جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔محکمہ سیاحت کی جانب سے گزشتہ دنوں لقمہ اجل بنے گائیڈ روف احمد ڈار کی یاد میں رافٹنگ چمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ رافٹنگ چمپئین شپ ختم ہونے کے بعد کشتی الٹ گئی جس میں سوارمحکمہ سیاحت کا ملازم رینکو پنڈتا اور ایک خاتون سیاح سنجنا ساکن جموں ڈوب گئے جبکہ کشتی میں سوار مزید 6افراد بھی ڈوب گئے تاہم انہیں بچا لیا گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ31مئی کو یہاں اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا تھا جس دوران روف احمد ڈار سیلانیوں کو بچاتے بچاتے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ادھر گورنر ستہ پال ملک دریائے لِدر پہلگام میں رافٹنگ کے دوران پیش آئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر نے جاں بحق ہوئے سیاحوں کی آتما کی شانتی کے لئے پرارتھنا کرتے ہوئے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی ہے۔گورنر نے جانبحق ہوئے ہر سیاح کے قریبی لواحقین کے حق میں 2 لاکھ روپے فی کس ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے۔
پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثہ
