پہلگام میں برفانی تودہ گر آنے کے بعد ایک جاں بحق، ایک لاپتہ

سرینگر/جنوبی کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام میں جمعہ کوایک شخص اُس وقت جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوگیا جب وہاں ایک برفانی تودہ گر آیا۔

اطلاعات کے مطابق تودہ گر آنے کے بعد تین افراد لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک کو زندہ بر آمد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایک جے سی بی آڑو علاقے میں کام پر لگا تھا جس کے دوران وہ تودے کی زد میں آگیا اور اس پر موجود تین افراد لاپتہ ہوگئے۔

بچائو کارروائی کے دوران ایک کو بچالیا گیا جبکہ اب بھی ایک لاپتہ ہے۔