پہلگام میں اے سی بی کی کارروائی

سرینگر// جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو ( ACB)نے دہی ترقی محکمہ بلاک پہلگام میں تعینات اسسٹنٹ انجینئر کو پانچ ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ رولر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلاک پہلگام میں تعینات اسسٹنٹ انجینئر شکیل احمد ڈار واجب الادا رقم 99ہزار روپے بل کی واگزری کیلئے پانچ ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بیورو نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 5/2022 کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔انہوں نے کہا کہ ایک جال بچھایا گیا جس دوران راشی اسسٹنٹ انجینئر کو سائل سے پانچ ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں راشی انجینئر کے قبضے سے رشوت کی رقم ضبط کی گئی ۔ س سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔شکایت کنندہ ایک ٹھیکیدار ہے اور اس نے منریگا کے تحت ریٹرنگ وال نذیر مرسی سے قاسم بوکڈ تک کام کیا تھا۔