پہلگام اور گلمرگ بدستور سرد،

سرینگر // وادی میں سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلگام اور گلمرگ میں گذشتہ دو راتوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں شدید گراوٹ آئی ہے اور دونوں مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ۔ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 1.1ڈگری جبکہ گلمرگ میں 1.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔اس سے قبل کی رات پہلگام میں منفی 1.7اور گلمرگ میں منفی 1.4ڈگری درجہ حرارت رہا تھا۔کلسرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2ڈگری ، کوکرناگ میں 2.4 ڈگری اورکپواڑہ میں 2.4 ڈگری درج ہوا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور رات کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ظاہر کیا ہے۔یکم نومبر کی شام سے 2نومبر کی دوپہر تک موسمی صورتحال کے حوالے سے نئی پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔