پہلگام،پٹن اور پانپور میں دلدوز سڑک حادثات

ڈورو+بارہمولہ//پہلگام میں سڑک کے حادثہ میں 2سیاحوں سمیت8افراد زخمی ہوگئے جبکہ پٹن اور پانپور میں بھی سڑک حادثات میں 10شہری مضروب ہوگئے۔ لنگن بل علاقہ میں منگل کی شام تویرا گاڑی زیر نمبر JK018A 0320 سڑک سے لڑھک کر کھائی میں گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 سیاح سمیت 7 افراد کو چوٹیں آئیں ۔زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹر پہلگام منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج معالجے کیلئے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا ہے۔حادثہ کی وجہ بظاہر تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔ادھر ضلع بارہمولہ کے پٹن کے علاقے رنجی کے قریب منگل کو دو گاڑیوں کے ٹکر ہونے ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں نے علاج کے لیے پٹن ٹراما اسپتال منتقل کیا، جہاں سے انھیں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت شاہد احمد وانی، نظام دین جو، فیاض دین جو، روبینہ بیگم اور زاہدہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے، یہ سبھی افراد کیرن کپوارہ کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔اس دوران پلوامہ ضلع کے گالندر پانپور علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ایک تویرا گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK13B.-2024اور سنٹرو بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK01M.-2803 کے درمیان گالندر میں ٹکرہوئی جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے SDH پانپور منتقل کیا گیا۔ایس ڈی ایچ پانپور کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پانچ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔ا نہوں نے زخمیوں کی شناخت علی محمد (70) ساکنہ ڈاڈسرہ ترال ، اشفاق احمد ملک (28) لسجن ، اشتیاق احمد (48) کولگام، عاقب رشید میر (24) سکنہ پورہ اور ڈاکٹر ماجد (32) ساکن اونتی پورہ کے طور کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان سبھی کو مزید علاج کے لیے سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔