پہاڑی زبان کے شاعر محمد اقبال منجا کوٹوی چل بسے

منجا کوٹ //راجوری ضلع سے پہاڑی زبان و ادب کے مشہور شاعر اور منجا کو ٹ تحصیل کے معروف استاد محمد اقبال منجا کوٹوی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں ۔ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں منگلناڑ میں ہزاروں افراد کی موجود گی میں ادا کی گئی ۔ان کو آبائی قبرستان میں ہی سپرد خاک کردیا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین شبیر احمد خان کیساتھ ساتھ کئی سیاسی ،سماجی و مذہبی لیڈران کیساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی افراد نے شرکت کی ۔غور طلب ہے کہ پہاڑی زبان کے مشہور شاعر نے محکمہ ایجوکیشن میں بطور استاد کئی برسوں تک خدمات انجام دی ہیں جبکہ ان کی زیر نگرانی تعلیم حاصل کر چکے طالب علم مختلف عہدوں پر فائز ہیں ۔مرحوم نے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول منجا کوٹ ،گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ ،ودیگر سرکاری سکولوں میں اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔انہوں کلچر اکیڈمی کے زیر تحت پہاڑی زبان میں کئی کتابیں بھی شائع کی ہیں ۔ماسٹر محمد اقبال منجا کوٹوی کی وفات پر خطہ پیر پنچال کی کئی ادب نواز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔