پہاڑی اورایس ٹی طبقو ں کوبہت جلد خوشخبری سننے کوملے گی :وبودھ گپتا

راجوری//رکن قانون سازکونسل ایڈوکیٹ وبودھ گپتا نے کہاہے کہ پہاڑی زبان بولنے والے لوگوں کوبہت جلد 3فیصدریزرویشن جبکہشیڈیولڈٹرائب کیلئے بین ضلعی بھرتی سے پابندی ہٹانے کی مانگیں پوری ہونے کی خوشخبری سننے کوملے گی۔راجوری میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل سی وبودھ گپتااوردیگربی جے پی لیڈران نے کہاکہ بی جے پی پہاڑی طبقہ کے ساتھ انتخابات کے دوران کئے گئے ریزرویشن کے وعدے کوپوراکرنے کی وعدہ بندہے۔انہوں نے کہاکہ پہاڑی طبقہ کی اس مانگ کوجلدپوراکیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ شیڈیولڈٹرائب کی بین ضلعی بھرتی پرریاست بھرمیں پابندی ہے جوکہ اس طبقہ کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایس ٹی طبقہ کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کابھی بہت جلدازالہ کیاجائے گا۔وبودھ گپتانے حکومت ہندکے عام طبقہ کے غریب لوگوں کود س فیصدریزرویشن دینے کے فیصلے کی ستائش کی۔اس دوران پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ضلع صدردنیش شرما، بی بی وید ،رنجیت تارا ،اشونی کمارودیگران بھی موجودتھے۔