شاہد ٹاک
شوپیان //گجر کمیونٹی نے پہاڑی ضلع شوپیاں میں مرکزی حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوے پہاڑیوں کودرجہ فہرست قبائل کا درجہ نہ دینے کامطالبہ کیا۔ اس احتجاج میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے گجر رہنماوں نے شرکت کی۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ پہاڑیوں کوایس ٹی کادرجہ نہ دیا جائے۔احتجاجوں نے بتایا کہ وزیرداخلہ امیت شاہ کل صوبہ جموں کے راجوری اور دوسرے روز وادی کشمیر کے بارہمولہ کا دورہ کریںگے اور دورہ کے دوران اگر انہوں نے پہاڑیوں کوایس ٹی درجہ دینے کااعلان کیاتو گجرطبقہ کے لوگ جموں کشمیر میں ایک ساتھ ملکر سڑکوں پر اتر آئیں گے۔ چوہدری شوکت شبیر کالس جو کہ یوتھ صدر گجر بکروال ایسوسی ایشن شوپیاں ہے، نے بتایا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی یہ قوم پسماندگی کا شکار ہے اور پچاس سے ستر فیصد آبادی آج بھی پہاڑوں پر اپنا گذر بسر کرتی ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ سرکار طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہیں بلکہ سیاسی ووٹ بنک کے طور پر استعمال کر کے ہمیشہ ان کا استحصال کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ و مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کا کوئی فیصلہ نہ کرے جس سے لاکھوں گو جر و بکر وال طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔