نئی دہلی : اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں واضح اکثریت سے جیت ملنے پر دہلی پارٹی کے دفتر پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ سب کو ہولی کی مبارکباد۔ مودی نے کہا کہ جمہوریت میں انتخابات حکومت بنانے کا کام تو کرتے ہی ہیں، لیکن جمہوریت میں انتخابات ایک عظیم تہوار بھی ہوتا ہے۔ جمہوریت کے تئیں عام انسان کا اعتماد صرف ووٹنگ تک ہی محدود نہ رہے، بلکہ ملک کی تعمیر میں بھی شراکت داری بڑھنی چاہئے ، کیونکہ یہ ملک کی تعمیر کی واحد ذریعہ ہے۔مودی نے کہا کہ میں ان پانچ ریاستوں کے انتخابات کو، خصوصی طور پر اتر پردیش کو جو ملک کو سیاسی سمت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایک نئی بنیاد کے طور پر دیکھ رکھا ہوں۔ ملک کا غریب بھی اس ذہنیت کو چھوڑ چکا ہے کہ آپ اسے کچھ دے دو، غریب اب کہتا ہے کہ آپ مجھے ایک موقع دے دو ، میں اپنا مستقبل خود بناوں گا اور اپنے دم پر آگے بڑھوں گا۔ یہ نیو انڈیا کا ویڑن ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی درخت کتنا بھی بلند کیوں نہ ہو، جیسے ہی پھل لگتے ہیں ، وہ جھک جاتا ہے۔مودی نے کہا کہ اس جیت سے ہمیں اور جھکنا ہوگا۔ اس جیت کے بعد بی جے پی کے جھکنے کی باری ہے۔قبل ازیں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دی۔ شاہ نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج تاریخی رہے۔ امت شاہ نے کہا کہ جب مرکز میں ہماریحکومت بنی تو وزیر اعظم نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت غریبوں کی حکومت ہے، آج یہ ثابت بھی ہو گیا ہے۔ یوپی اور اتراکھنڈ کی جیت 2014 کی طرح ہی بڑی جیت ہے۔شاہ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ، ہماری پارٹی کی حکومت عوام کے اس اعتماد پر کھرا اترے گی۔ ہماری حکومت عوام کے لئے کام کرے گی۔ یوپی اور اتراکھنڈ میں ہم حکومت بنا رہے ہیں۔ ہم سب یوپی اور اتراکھنڈ میں جیت کے ہیرو رہے وزیر اعظم مودی کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ مودی کی قیادت میں ایک بار پھر بی جے پی 2019 میں حکومت بنائے گی۔اس سے پہلے اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں کرور اکثریت سے جیت ملنے پر دہلی میں بی جے پی نے روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو میں وزیر اعظم مودی پارٹی دفتر اشوک روڈ تک اپنی گاڑی سے اتر کر پہنچے۔ اس دوران مودی کے چاروں طرف ایس پی جی کے کمانڈروں نے گھیرا بنا لیا۔ روڈ شو میں مودی مودی کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔وہیں پارٹی کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں کارکنان پہنچ گئے ہیں۔ پی ایم کے روڈ شو کے چلتے ارد گرد بھاری سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے روڈ شو کے بعد بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی، جس یوپی میں وزیر اعلی کے نام پر فیصلہ ہو سکتا ہے۔