پکھر پورہ میں بھی بجلی کی آواجاہی سے صارفین پریشان

سرینگر// پکھر پورہ اور اس سے ملحقہ کئی دیہات میں بجلی کی عدم دستیابی کے سبب علاقہ شام ہوتے ہی اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ انہیں ضلع پلوامہ سے بجلی سپلائی کی جاتی ہے جو انہیں ہفتے میں کھبی کھبار ہی نصیب ہوتی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ بجلی نے موجو دہ وبائی صورتحال کی آڑ میں علاقہ کے درجنوں دیہات کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ ا ہے اور معمولی مرمت کیلئے لوگوں کو کئی دنوں تک اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔لوگوں نے اعلیٰ حکام سیمداخلت کی اپیل کی۔