پکل ڈُول کشتواڑ میں میگا فِش فارم عنقریب

سری نگر //این ایچ پی سی کی طرف سے فراہم کئے جارہے رقومات سے پکل ڈول کشتواڑ میں 4کروڑ روپے کی لاگت سے ایک میگا فِش فارم قائم کیا جارہا ہے۔اِن باتوں کا اِظہار پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ محکمے کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون نے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ کا انعقاد این ایچ پی سی کی طرف سے ای ایم پی کے تحت پروجیکٹوں کو قائم کرنے کے لئے رقومات کی فراہمی سے متعلق خدو خال کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فشریز آر این پنڈتا، ڈائریکٹر پلاننگ فشریز محکمہ عمیرا شفاعت ، جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز اور این ایچ پی سی کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ڈاکٹر سامون نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ چناب وادی میں ماہی پروری کو فروغ دینے کے سلسلے میں وہاں ایک میگاپلانٹ قائم کرنے کے عمل میں سرعت لائیں۔انہوں نے این ایچ پی سی کے افسروں سے کہا کہ وہ حکومت کے قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے اِن پروجیکٹوں کو عمل میں لائیںتاکہ علاقے کے ماحول حیوانات و نباتات کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے