پکل ڈول پروجیکٹ متاثرین کیلئے روزگار کامطالبہ

کشتواڑ/ضلع کے بیروزگار نوجوانوں نے چناب ویلی پائور پروجیکٹس میں اُن کنبوں کے ایک فرد کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن کی زمینیں اور ڈھانچے پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں ضم ہوگئی ہیں۔ان بیروز گار نوجوانوں کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق ضلع کے بیروز گار نوجوانوں کا ایک اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا ،جس میں میں مبینہ الزام لگایا ہے کہ سی وی پی پی نے ضلع کشتواڑ کے مستحق بیروزگاروں کی قیمت پر بیرون ریاست کے بیشتر نوجوانوں کو تعینات کیا ہے، جس سے مقامی نوجوانوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔پریس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آر اینڈ آر پلان کے تحت سی وی پی پی کو متاثرہ کنبے کے ایک فرد کو ملازمت فراہم کرنی ہوگی لیکن حُکام نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔پریس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پکل ڈول ہائیڈر و الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر کرنے کی ذمہ واری والی کمپنی افکان کوضلع کے مقامی نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا ہے۔اجلاس سے جوگیندر، رنکو ٹنڈولکر، غلام حسن گنائی، محمد اشرف گنائی، سردار ستپال سنگھ، اختر حسین شیخ ، رنجیت شرما ،سنکر سنگھ وزیر ،سرجیت سنگھ بڑھیال  وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔