پکل ڈول بجلی پروجیکٹ زمین متاثرین برسر احتجاج

کشتواڑ//پکل ڈول پائور پروجیکٹ کشتواڑ کے زمین مالکان کا احتجاج کوار ،ناگسینی میں دوسرے روز بھی جاری رہا۔احتجاجی زمین مالکان نے افکان منیجمنٹ کے خلاف نعرے بلند کئے اور کہا کہ افکان کمپنی غیر مستحق افراد کو ایڈجسٹ کرکے زمین مالکان کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔زمین مالکان نے ایم ڈی سی وی پی پی ایل اور سی جی ایم سی وی پی پی ایل کشتواڑ سے باقی ماندہ 12افراد کو آر آر فہرست میں درج کرنے کی درخواست کی۔احتجاجی مظاہرین میںدھیرج کمار ،وجے کمار، شو کمار، پنکو کمار، شیر سنگھ ، اشونی کمار، سمن کمار، دیپک کمار، راج کمار، سنجیت کامر، سنیل کمار، روشن لعل،ارجن کمار، دیس راج و دیگران بھی شامل تھے۔دریں اثنا، کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ بھنڈاری نے کہا ہے کہ افکان کمپنی من مرضی کا برتائو کرتی ہے اور تعیناتیاں فقط سیاسی اثر و رسوخ پر کر رہی ہے اورگونر انتظامیہ سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے