پکل ڈول اہائیڈر والیکٹرک پروجیکٹ

 کشتواڑ//ضلع کے نوجوانوں نے افکانز کمپنی کی جانب سے بیروذ گار نوجوانوں کو پکل ڈول اہائیڈر والیکٹرک پروجیکٹ میں رازگار فراہم کرنے میں مبینہ ناکام رہنے کی مذمت کی ہے ۔ایک پریس بیان  کے مطابق ضلع کے ایک سینئر یوتھ لیڈر جوگیندر بھنڈاری نے نوجوانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افکانز انتظامیہ جان بوجھ کر ضلع کے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے میں نظر انداز کر رہا ہے اور غیر مقامی نوجوانوں کو روز گار فراہم کر رہی ہے،جس سے ضلع کے بیروز فگار نوجوانوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افکانز انتظامیہ نے مختلف سطحوں کے لئے پریکٹکل ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے نوجوانوں کو بھی روز گار فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔بھنڈاری نے افکانز انتظامیہ سے پکل ڈول اہائیڈر والیکٹرک پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کو ترجیح دینے پر زور دیا۔اجلاس میں رنکو ٹنڈولکر ، محمد اشرف گنائی، غلام حسن گنائی، سردار ست پال سنگھ، رنیت شرما ، شنکر سنگھ وزیر ،راجندر سنگھ شان ،سنجے بھگت، اختر حسین ، فاروق لون ، طارق پتری، اجے شرما ،جعفر بٹ،مسعود علی، سرجیت سنگھ بڈھیال و دیگران شامل تھے۔