پکل ڈل پن بجلی پروجیکٹ کے ورکروں کا احتجاج

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں پکل ڈل پاور پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی کے خلاف کمپنی کے ملازمین نے احتجاج کیا اور کمپنی کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔احتجاج کررہے ملازمین نے بتایا کہ اگروہ کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو انھیں مارا جاتا ہے اور ہر بار پولیس کو لاکر لاٹھی چارج کیا جاتاہے ۔انہوںنے کہا کہ کمپنی کے ا علیٰ افسر انھیں دھمکیاں دیتے ہیں جسکے وجہ سے وہ خوف میں ہیں اور انھوں نے کام بند کردیا ہے اور جب تک اسکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی تب تک کام بند رکھا جائے گا۔ایک اور ورکر نے بتایا کہ جہاں پولیس کا کام عوام کا تحفظ کرنا ہوتا ہے وہیں پولیس جانوروں کی طرح انکے ساتھ سلوک کرتی ہے۔ا انھوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ کمپنی کے اشاروں پر کام کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انکا کوئی ارادہ احتجاج کا نہیں تھا لیکن وہ مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔ انھوں نے احتجاج باہر سے لائے ہوئے مزدوروں کو لیکر کیا جنھیں باہر سے لاکر یہاں کام دیا جارہا ہے جبکہ یہاں کے لوگوں کو نکال کر باہر کے لوگوں کو لایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کمپنی کے حکام سے احتجاج کے مقام پر آنے کو کہا تھالیکن انکے خلاف کاروائی کی گئی اوران پر لاٹھی چارج کیا گیا جبکہ کمپنی کا رویہ بھی تلخ ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ تب تک کام نہیں کریں گے جب تک کاروائی نہیں ہوگی۔